Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کے متضاد بیانات پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی تازہ پوسٹ میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج کایا کالاس کے بیان کا جواب دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کی کوآرڈینیٹر کا نظریہ یہ ہے کہ ہر قسم کے ممکنہ مذاکرات کا مقصد ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ محترمہ کایا کالاس، این پی ٹی کے مندرجات کو جس میں صراحت کے ساتھ پرامن مقاصد کے لئے، ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے، تحقیق اور ترقی کو ہر رکن ملک کا حق تسلیم کیا گیا ہے، نظر انداز کررہی ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 اور خود جے سی پی او اے، اس کی کوآرڈینیٹر کےلئے معتبر نہیں ہے اور نتیجتا، اسنیپ بیک میکانزم بھی بے بنیاد ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے اپنے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہر قسم کے مذاکرات میں یورپی یونین، اس کے رکن ملکوں اور اسی طرح برطانیہ کی مشارکت اور کردار بے ربط اور بے معنی ہوجائے گا۔

ٹیگس