Jul ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں؛ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں انھوں نے ثالثی کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر حارجہ ایس جے شنکر نے کواڈ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کو چیلنج کر دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں انھوں نے ثالثی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت اس کمرے میں موجود تھے جب مئی میں امریکی نائـب صدر جے ڈی وینس نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔ ہندوستان کے وزیر حارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں تجارت اور جنگ بندی جیسے موضوعات میں کوئي آپسی تعلق نہیں بنتا۔ 

ٹیگس