Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف فرد جرم

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں بدھ کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے ایک ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف فرد جرم کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس فرد جرم میں شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہی عمران الحق، یعقوب ستار اور ارشد مرزا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نیب نے الزام لگایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان نے ملک کے خزانے کو ایک سو اڑتیس ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان نے فرد جرم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عدالت سے باہر آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نیب سے سیاسی مقاصد کے لئے کام لیا جارہا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس