روس کا یورپ کو انتباہ؛ دشمنانہ اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا
روس نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ اس کے دشمنانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا
سحرنیوز/دنیا: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومت یوکرین کے لئے یورپی کونسل کے بجٹ مختص کئے جانے کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس مخالف یورپیوں کو جنگ ختم کرنے میں کوئي دلچسپی نہيں ہےانہوں نے انتباہ دیا کہ روسی اثاثوں کے سلسلے میں ہر طرح کے غیرقانونی اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ سرکاری اثاثوں کو منجمد کرنا ، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال اور اسے ضبط کرنے کی کسی طرح کی کوشش ، ملکوں کے اقتدار اعلی کی برابری کے اصولوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزي ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کی کوئی اہمیت نہيں ہے کہ یورپی یونین کیسے قانون نما منصوبے تیار کرتی ہے کہا کہ کوئی بھی قانون روس کے سنٹرل بینک کے اثاثوں کو منجمد کرنے ، انھیں ضبط کرنے یا ان سے استفادے کا حق نہيں دیتا-