Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • نیا قانون دیہی مزدوروں کے روزگار پر بلڈوزر ہے : سونیا گاندھی

کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی نے دیہی مزدوروں کے لئے منریگا اسکیم کی جگہ نئے قانون کو غریب طبقے کے روزگار پر بلڈوزر قرار دیا ہے -

سحرنیوز/ہندوستان  ںئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے غریبوں اور دیہی مزدوروں کے لئے مہاتما گاندھی روزگار اسکیم منریگا کی جگہ پاس کئے جانے والے نئے قانون کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔

انہوں نے ایک ویڈوی پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ منریگا صرف ایک سرکاری اسکیم ہی نہیں تھی بلکہ ملک کے غریب، محروم اور بے زمین مزدوروں کے لئے روزگار کی ضمانت بھی تھا۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ مرکز کی بے جی پی حکومت نے اس کی جگہ نئے قانون سے غریبوں اور مزدوروں کی اس فلاحی اسکیم پر بلڈوزر چلادیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

کانگریس کی لیڈر نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں یاد دلایا ہے کہ تقریبا بیس سال قبل ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے منریگا قانون پاس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب مرکز کی بے جی پی حکومت نے اس کی جگہ ایک نیا قانون پاس کرکے، کروڑوں کسانوں، مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے مفادات پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے خلاف کانگریس پارٹی ملک گیر تحریک چلائے گی ۔

 

ٹیگس