Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: نہ مزاحمت کی جائے گی اور نہ ہی کوئی افہام و تفہیم ہوگی، جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط

پاکستان کی کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں نے افہام و تفہیم اور تصادم، دونوں کو مسترد کرتے ہوئے سیاست پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل سے ایک خط جاری کیا ہے۔ اس خط میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لکھا ہے کہ گزشتہ تین سال آٹھ مہینے سے پاکستان شدید بحران کا شکار ہے۔

ان رہنماؤں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس بحران کے حل میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے، بنابریں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ نہ مزاحمت کی جائے گی اور نہ ہی کوئی افہام و تفہیم ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے اس خط میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف سیاست پر زور دیا ہے۔

 

کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کے دستخط سے جاری ہونے والا یہ خط ان کے وکیل نے ابلاغیاتی ذرائع کو دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس خط کا مقصد ملک کو موجودہ قومی بحران سے نکالنا بتایا گیا ہے اور اس پر دستخط کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے دستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے یہ رہنما نو مئی کے بلووں میں ملوث ہونے کے الزام میں کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

 

ٹیگس