Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں مسلسل کمی

پاکستان کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں مسلسل کمی کے بعد حالات بھی تیزی کے ساتھ معمول پر واپس آ رہے ہیں ۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اتوار کو ملک میں کورونا کے پانچ سو چھبیس نئے مریضوں اور چھے نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران کورونا کے مزید آٹھ سو ترانوے مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے۔
اس وقت پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے چھے ہزار تین سو اناسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ دو لاکھ نواسی ہزار چار سو انتس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد پانچ ہزار چھے سو تہتر ہے۔
اسی کے ساتھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے طبی ہدایات پر عمل نہ کیا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کی پابندی ترک کردی تو حالات دوبارہ خطرناک شکل اختیار کرسکتے ہیں ۔

ٹیگس