صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کو دی منظوری
خبر رساں ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی کابینہ نے مغربی کنارے میں آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی ٹی وی چینل چودہ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے مغربی کنارے میں انیس صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل صیہونی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے مغربی کنارے میں انیس نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا اپنا منصوبہ، کابینہ کے ارکان کے سامنے پیش کیا تھا جسے انہوں نے متفقہ طور پر منظوری دے دی-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انیس سو سرسٹھ میں مغربی کنارے اور بیت المقدس پر صیہونی حکومت کے قبضے کے بعد اس غاصب حکومت نے ان علاقوں میں سیکڑوں صیہونی بستیاں تعمیر کی ہیں۔اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے آبادکاری کے منصوبوں کی بارہا مذمت کی ہے اور انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن اس حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے اور اس نے نہ صرف مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کا کام روکا ہے بلکہ اس کی توسیع میں مزید شدت آئی ہے۔