عراقچی کی اسحاق ڈار سے ٹیلیفونی گفتگو، دو طرفہ تعاون کا لیا جائزہ اور علاقائی پیش رفت پر کیا تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ پاکستان نے آج اعلان کیا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے تجارتی و مواصلاتی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔ اسحاق ڈار اور عراقچی کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں میں یہ دوسری ٹیلی فونی گفتگو ہے۔