حکومت نے مہاتما گاندھی کو دوسری بار قتل کیا : کانگریس رہنما پی چدمبرم کا الزام
کانگریس رہنما پی چدمبرم کی سخت تنقید، حکومت پر گاندھی کے قتل کا الزام
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم نے مرکزی حکومت پر مہاتما گاندھی کو دوسری بار قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پارلیمنٹ میں پاس ہوئے ’وی بی-جی رام جی‘ بل کے حوالے سے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں تبدیلی کر کے مہاتما گاندھی کو دوسری بار قتل کر دیا گیا ہے، یہ نہ تو صحیح طور سے انگریزی ہے اور نہ ہی ہندوستانی، بلکہ صرف انگریزی حروف میں لکھے ہندی الفاظ ہیں، جنہیں وزراء کو بھی سمجھنا مشکل لگتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
تمل ناڈو کے چنئی شہر میں منعقد پریس کانفرنس میں پی چدمبرم نے کہا کہ نیا منصوبہ پورے ملک میں نافذ نہیں ہوگا، مرکزی حکومت طے کرے گی کہ کن اضلاع اور علاقوں میں کام ملے گا۔
وی بی جی رام جی نامی حکومتی بل کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ سال میں ساٹھ دن نافذ نہیں کیا جا سکتا، بغیر یہ بتائے کہ کون سے ساٹھ دن ہوں گے۔ پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ ’’اگر کسی ضلع کو ’کوئی کام نہیں‘ والا قرار دیا جاتا ہے تو لوگ نوکری کا مطالبہ بھی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نئے قانون میں کئی سنگین خامیاں ہیں، یہ اب کوئی ’ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم‘ نہیں رہی، اس میں کوئی ضمانت نیہں ہے اور سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو ہوگا۔