افریقہ میں نوزائیدہ بچوں کو ہپاتائٹس بی ویکسین سے محروم رکھنے کا انکشاف
امریکی تحقیق کی بنیاد پر افریقہ میں نوزائیدہ بچوں کو ہیپاٹائیٹس بی ویکسین سے محروم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقہ میں کمزور نومولود بچوں کو جان بوجھ کر ایک ثابت شدہ اور جان بچانے والی ویکسین سے محروم رکھ امریکی محققین ایک تحقیق کر رہے ہیں۔
اس تحقیق کا بنیادی اخلاقی مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایک رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائل آر سی ٹی ہے جس میں گینے بیساؤ میں کچھ نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے وقت ہیپاٹائٹس بی کی مسلمہ ویکسین نہیں دی جائے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس آزمائش میں، امریکی محققین ویکسین سے محروم بچوں کا موازنہ ان بچوں سے کریں گے جنہیں ویکسین دی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ کچھ بچوں کو جان بوجھ کر ایک ایسے انفیکشن کے خطرے میں ڈالا جا رہا ہے جس سے بچا جا سکتا تھا۔
ماہرین اس تحقیق کا موازنہ بدنام زمانہ ٹَسکیگی تحقیق سے کر رہے ہیں، جس میں امریکی محکمہ صحت کے کارکنوں نے کئی دہائیوں تک سیفیلِس میں مبتلا سیاہ فام مردوں کا علاج روک دیا تھا تاکہ وہ بیماری کے اثرات کا مطالعہ کر سکیں۔