Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 2 فوجی جاں بحق

میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے دو فوجی جاں بحق ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے سپالگا میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران  فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

ترجمان پاکستان فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کر دیے گئے اور آپریشن کے دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے تھے۔

ٹیگس