Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • گلگت بلتستان میں اسمبلی انتخابات پندرہ نومبر کو ہوں گے

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں اسمبلی انتخابات پندرہ نومبر کو ہوں گے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نوٹیفیکشن جاری کر کے کیا ہے ۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی چوبیس رکنی اسمبلی کے لئے اٹھارہ اگست کو انتخابات ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت چوبیس جون کو پوری ہو چکی ہے۔ یہاں پاکستان مسلم لیگ نون پانچ سال تک حاکم رہی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا نوٹیفیکیشن ایسے عالم میں جاری ہوا ہے کہ چند روز قبل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستانی میڈیا کے مطابق گلگت بلتستان کو عارضی طور پر صوبے کا درجہ دینے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

 

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس