Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • نجف اشرف میں گیارہویں غدیر عالمی فیسٹول کا آغاز

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نجف اشرف میں بیس ممالک کے دوسو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹول کا آغاز ہو گیا  ہے۔

اس سال کے فیسٹول کا عنوان " استقامت و کامیابی" رکھا گیا ہے۔ الغدیر چینل کے ڈائریکٹر مضر البکاء نے کہا کہ مغربی ممالک کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے شام میں دہشت گردوں کو بھیجنے کے لئے سہولیات فراہم کیں اور جب مغربی ممالک سے آئے ہوئے دہشت گرد مغربی ممالک میں واپس گئے تو انھوں نے وہاں بھی دہشت گردی شروع کر دی۔

الغدیر چینل کے ڈائریکٹر مضر البکاء نے کہا کہ ذرائع ابلاغ دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔