Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران: مشہد میں عالم اسلام کے شہروں کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات

ایران کے شہر مشہد میں عالم اسلام کے مختلف شہروں کے درمیان مفاہمت کا عمل تیز کرنے کی غرض سے ان شہروں کے اعلی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہو گئے۔

اس اجلاس میں ایران میں عراق، پاکستان اور افغانستان کے سفرا اور عراق کے شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلی نیز لبنان کے دارالحکومت بیروت اور بعلبک کی بلدیہ کے سربراہ اور نائب سربراہ شریک ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشہد کی بلدیہ کے سربراہ محمد رضا کلائی نے عالم اسلام کے مختلف شہروں کے درمیان مختلف شعبوں میں رشتوں کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے بھی اسلامی ملکوں کے اقتصادی و سیکورٹی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات و مفاہمت کے عمل کو فروع دے کر، ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس سے نجف اشرف کے میئر اور عراق و افغانستان  کے سفیروں نے بھی خطاب کیا۔

یہ اجلاس، آج اتوار کے روز ختم ہو جائے گا۔

ٹیگس