لبنان پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، کئی شہید اور زخمی
Nov ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
اسرائیل نے جمعرات کی رات لبنان پر وحشیانہ فضائی حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی رات جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ حملے سرحدی قصبوں کے قریب ہوئے جن سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لبنانی حکام نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں “بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔دوسری جانب، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لبنان کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کے جواب میں کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال سے خطے میں وسیع پیمانے پر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔