Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • زیارت عاشورہ کی فضیلت، ایک سچا واقعہ

آیت اللہ بہجت(رح) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے استاد سید علی قاضی طباطبائی(رح) کو خواب میں دیکھا تو ان سے پوچھا "کیا آپ کو کوئی حسرت محسوس ہوتی ہے کہ کاش دنیا میں فلاں کام کر لیتا؟ "

تو انہوں نے فرمایا "ہاں! مجھے حسرت ہے کاش میں زیارت عاشورا ہر روز کئی بار پڑھتا " دراصل قبر میں اُتارے جانے کا لمحہ انسان کیلئے بھیانک ترین لمحہ ہوتا ہے. ایک شخص نے امام صادق(ع) سے پوچھا کہ مجھے قبر میں جانے سے خوف آتا ہے، بتائیں کیا کروں؟تو آپ(ع) نے فرمایا "زیادہ سے زیادہ زیارت عاشورا پڑھا کرو " اس نے پوچھا: زیارت عاشورا کا قبر میں اُتارے جانے سے کیا تعلق ہے؟ آپ(ع) نے فرمایا: کیا تم نے زیارت کے آخر میں نہیں پڑھا "اللهمّ ارزقنا شفاعةَ الحسين يوم الوُرود" یعنی "اے اللہ قبر میں اُتارے جانے کے وقت ہمیں امام حسین(ع) کی شفاعت نصیب فرما" آپ لوگ بھی زیادہ سے زیادہ زیارت عاشورا پڑھیں تا کہ امام حسین(ع) یوم الوُرود کے موقع پر آپ کی مدد کو آجائیں۔

ٹیگس