اگر وینزویلا کے لیڈران صحیح فیصلہ کریں تو امریکہ ان کے ساتھ تعاون کرے گا: امریکی وزیر خارجہ
امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک ٹی وی گفتگو میں کہا ہے کہ اگر وینزویلا کے لیڈران ان کے مطابق صحیح فیصلہ کریں تو امریکہ ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈ ریگز کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی حکومت نے وائٹ ہاؤس کے فرامین پر عمل نہ کیا تو امریکی اقدامات اور زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر انھوں نے صحیح فیصلہ نہ کیا تو امریکہ کے پاس دباؤ بڑھانے کے متعدد راستے موجود ہیں۔
یاد رہے کہ وینزوئلا کے خلاف کھلی جارحیت اور صدر نکولس مادورو کے اغوا کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو وینزویلا کے امور کا انچارج بنادیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وینزویلا کی نائب صدر کو اسی طرح کی دھمکی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وینزویلا کی عدالت عظمی نے نائب صدر ڈیلسی روڈ ریگز کو وینزویلا کی صدارتی ذمہ داری سونپی ہے۔
دوسری طرف رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وینزیلا کے خلاف امریکی جارحیت میں مارے جانے والوں کی تعداد اسّی سے تجاوز کرگئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وینزویلا کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی جارحیت میں مارے جانے والوں میں بڑی تعداد میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مارے جانے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
ادھر کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا پر امریکہ کی غیر قانونی اور مجرمانہ جارحیت میں کیوبا کے بتیس شہری بھی مارے گئے ہیں۔ کیوبا کی حکومت نے امریکی جارحیت میں مارے جانے والوں کے غم میں پانچ اور چھے جنوری کو دو دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔