عرب ممالک کا امریکا پراعتماد ختم ہو چکا
پاکستان کے سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اور سینئیر تجزیہ نگار مشاہد حسین سید نے پاکستان کے مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا اس لئے عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔
واضح رہے کہ قطر پر غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے بعد دوحہ میں اسلامی اور عرب ملکوں کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں قطر، غزہ، ایران، یمن، لبنان اورشام جیسے اسلامی ملکوں پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ صیہونی حکام کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ کبھی کامیاب نہيں ہوگا مقررین نے اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔