Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ایشین چیمپین لیگ کے فٹبال مقابلوں میں ایرانی ٹیموں کی برتری

ایشین چیمپین لیگ کے فٹبال مقابلوں میں ایران کی استقلال اور ذوب آہن کلب ٹیموں نے ازبکستان کی لوکوموٹیو اور بنیادکار ٹیموں کے مقابلے میں دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔

ایران کی استقلال فٹبال ٹیم نے پیر اور منگل کی رات تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ازبکستان کی لوکوموٹیو ٹیم کو دو صفر سے شکست دی۔ایران کی استقلال فٹبال کلب ٹیم اس وقت گروپ اے میں سرفہرست ہے جس نے چھے پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ استقلال ٹیم کے گروپ میں سعودی عرب کی التعاون، متحدہ عرب امارات کی الاہلی اور ازبکستان کی لوکوموٹیوکلب ٹیمیں شامل ہیںادھر گروپ سی میں ایران کی ذوب آہن فٹبال کلب ٹیم نے تاشقند میں ازبکستان کی بنیادکار  ٹیم کو دو صفر سے ہرا دیا۔اس طرح ایران کی ذوب آہن فٹبال ٹیم نے ایشین چیمپین لیگ کے فٹبال مقابلوں میں اپنی پہلی کامیابی درج کی اور چار پوائنٹ حاصل کئے۔ایران کی ذوب آہن فٹبال ٹیم کے گروپ میں سعودی عرب کی الاہلی، متحدہ عرب امارات کی العین اور ازبکستان کی بنیادکار ٹیم شامل ہے۔

ٹیگس