Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایرانی نوجوانوں کی تیکوانڈو ٹیم عالمی چمپیئن

اسلامی جمہوریہ ایران کے نوجوانوں کی تیکوانڈو ٹیم تیونس میں منعقدہ 12ویں بین الاقوامی مقابلوں میں 7 طلائی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کرکے عالمی چیمپین بن گئی۔

تیکوانڈو فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نوجوان کھلاڑیوں کی تیکوانڈو ٹیم نے آٹھ سال بعد بین الاقوامی مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے.

12 ویں عالمی تیکوانڈو کے مقابلوں کا آغاز 20 اپریل کو تیونس کے شہر الحمامات میں ہوا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا. ان مقابلوں میں دنیا کے 118 ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ان بین الاقوامی مقابلوں میں 7 طلائی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کرکے ایران کی ٹیم عالمی چیمپین بن گئی۔

جنوبی کوریا کے نوجوانوں کی تیکوانڈو ٹیم نے ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کرکے 54 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور ترکی کی تیکوانڈو ٹیم نے ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کرکے 52 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےارجنٹائن میں اولپیک 2018 میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹیگس