Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • فٹبال کے بے تاج بادشاہ مسی کے بارے میں اسرائیل کا احمقانہ تجزیہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے فٹبال کے بے تاج بادشاہ مسی کے بارے میں احمقانہ تجزیہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کے بے تاج بادشاہ مسی نے سنیچر کے روز فٹبال کے جاری 2018 کے عالمی مقابلے کے ایک میچ میں آئس لینڈ کے خلاف پنلٹی پر گول کرنے میں ناکامی کے بعد جس سے ارجنٹائن اور آئس لینڈ کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور ارجنٹائن اس میچ میں 3 پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین نے اپنے احمقانہ تجزیے میں کہا کہ اگر ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلتی تو مسی پوری تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ فٹبال کھیلتے اور پنلٹی پر گول کرتے۔

واضح رہے کہ عالمی دباو اور فلسطینیوں کے شدید احتجاج کے بعد 9 جون کو مقبوضہ بیت المقدس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس پر اسرائیل نے سخت رد عمل دکھایا تھا۔

ٹیگس