Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑیوں کی ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی پر صدر مملکت کا تہنیتی پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم کی جانب سے جکارتہ میں منعقد ہونے والے 2018 ایشین گیمز مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی قومی والی بال ٹیم نے ہفتہ کے روز جکارتہ میں منعقدہ 2018 ایشین گیمز مقابلوں کے فائنل میں فتح حاصل کرکے ایران کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا.

ایرانی ٹیم نے ایشین گیمز کے والی بال مقابلوں میں اپنی حریف جنوبی کوریا کی ٹیم کو 3-0 سےشکست دے دی.

اسلامی جمہوریہ ایران نے جکارتہ میں 2018 ایشین گیمز میں سونے کے 20 چاندی کے 20 اورکانسی کے 22تمغے حاصل کیا اور اس طرح 62 تمئوں کے ساتھ جھٹی پوزیشن حاصل کی۔

 

ٹیگس