Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران ورلڈ کشتی کے مقابلوں کا میزبان

ایران میں آج سے کشتی کے عالمی مقابلے شروع ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں اردبیل اور مازندران کے شہروں میں آج سے بین الاقوامی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کے مقابلوں آغاز ہوگا۔

صوبہ مازندران کے شہر بابل میں عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 14 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ ایران کے مغربی صوبے اردبیل کی میزبانی میں 20 اور 21 دسمبر سے ورلڈ گریکو رومن کشتی کے مقابلوں ہوں گے۔

ٹیگس