Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوانوں کی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی

ایرانی پہلوانوں نے ترکی میں وہبی امرہ کپ کے گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی پہلوان امین کاویانی نژاد نے منعقدہ مقابلوں کے 72 کلوگرام کے زمرے میں اپنے ترک حریف کو شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا.

دوسرے ایرانی پہلوانوں پوریا ناصرپور اور سعید عبدولی نے اپنے ترک اور بلغاری حریفوں کو شکست دے کر دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

وہبی امرہ کپ کے گریکو رومن کشتی کے مقابلے جمعہ کے روز ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوئے جس میں 11 ممالک کے پہلوان شریک ہیں.

ٹیگس