Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں  ایران کی تیسری پوزیشن

ایرانی پہلوانوں نے استونیا میں منعقدہ عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اپنی مکمل جوہر کے دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ایران کے کھلاڑیوں نے اسٹونیا کے دارالحکومت تالین میں ہونے والے عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 2 سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی پہلوانوں امیرحسین مقصودی اور عباس فروتن نے بالترتیب 65، 97 کے کیٹیگری میں سونے کے 2  تمغے جیت لیے  جبکہ امیرحسین زارع اور محمد صادق فیروزپور نے بالترتیب 125، 70 کے  کیٹگری میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی چیپمیئن شپ کے مقابلے 12 سے 14 اگست تک یورپی ملک اسٹونیا کے دارالحکومت تالین میں منعقد  ہوئے۔

ٹیگس