Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  •   ایران کی لڑکیوں کی فٹسال ٹیم  نے ایشین گیمز کی فٹسال چیپمئن شپ جیت لی

ایران کی لڑکیوں کی فٹسال ٹیم نے بحرین ایشین گیمز کے لڑکیوں کے فٹسال کے فائنل میں چین کی لڑکیوں کی ٹیم کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اور چیپمئن شپ جیت لی

سحرنیوز/ایران: بحرین میں یوتھ ایشین گیمز میں لڑکیوں کے فٹسال مقابلے ایرانی لڑکیوں کی فٹسال ٹیم کی جیت پر ختم ہوئے۔

ایشین یوتھ گیمز میں  فٹسال کا فائنل بدھ کی رات بحرین کے درالحکومت  منامہ میں ایران اور چین کے درمیان کھیلا گیا۔

ایران کی فٹسال کی لڑکیوں کی ٹیم تائیوان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔

فائنل میں ایران اور چین کی لڑکیوں کی فٹسال ٹیمں دو دو گول سے برابر رہیں اور کھیل پنالٹی اسٹروک کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔

پنالٹی اسٹروک کے مرحلے میں ایران کی لڑکیوں کی فٹسال ٹیم نے چین کی لڑکیوں کی ٹیم پر تین دو سے برتری حاصل کرلی اور فائنل جیت کر سونے کا تغمہ اور چیپمئن شپ اپنے نام کرلی۔

بحرین یوتھ ایشین گیمز میں لڑکیوں کے فٹسال  کی رینکنگ میں  ایران کی لڑکیوں کی ٹیم نے سونے کا تمغہ اور چیپمئن شپ، چین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ اور دوسری پوزیشن اور تائیوان کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس