Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی تارپیڈو کا تجربہ، روسی فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی فوج کے ایٹمی تارپیڈو کے تجربے کی خبر دی ہے

سحرنیوز/دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو کے ایک اسپتال میں یوکرین جنگ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر کہا کہ روسی فوج نے پوسایڈون ایٹمی تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 انھوں نے اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پوسایڈون ایٹمی تارپیڈو کی طاقت، سارمات انٹر کانٹینینٹل میزائل سے کہیں زیادہ ہے۔

 یاد رہے کہ روس نے گزشتہ اتوار کو انٹرکانٹینینٹل نیکلیئڑ کروز  میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

ٹیگس