Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • دشمنوں کا امن کا نعرہ ان کے عمل کے برعکس ہے: اسپیکر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے دشمن کے قول و فعل میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے اور امن کا نعرہ ان کے عمل سے میل نہیں کھاتا۔

سحرنیوز/ایران: شمالی صوبے خراسان کے شہر بجنورد میں قومی شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قالی باف کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم عالمی استکبار اور امریکہ کے خلاف کھڑے ہیں تو یہ ہماری مزاحمت اور شہداء کے جذبہ ایمانی کی بدولت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، امریکہ  اور کے اتحادی ہمیشہ اقوام پر جنگ مسلط یا امن مسلط کرنے کے درپے رہتے ہیں لیکن تاریخی تجربہ بتاتا ہے کہ جس ملک نے شہادت کی ثقافت کا انتخاب کیا ہے وہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالتا اور نہ ہی اس پر قبضہ کیا جاسکتا ہے۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ ہمارے  دشمن امن اور مذاکرات کا راگ الاپتے ہیں لیکن عملی طور پر طاقت سے کام لیتے ہیں اور  مذاکرات کا شور مچا کر ہمارے ایٹمی مراکز پر بمباری کی تیاری کرتے ہیں۔ ان کا اشارہ حالیہ 12 روزہ جنگ سے پہلے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بلواسطہ مذاکرات کی جانب تھا جس کے دوران ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا۔

اسپیکر نے کہا کہ  آج ایران سلامتی اور مثالی آزادی کا حامل ملک ہے اور یہ کامیابی شہداء کے پاکیزہ خون اور تمام مذاہب اور  طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شعوری موجودگی کا نتیجہ ہے۔

ٹیگس