Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوانوں کے لئے کشتی کے عالمی مقابلوں میں، 4 تمغے

عالمی کریگو رومن کشتی کے مقابلے 16 اور 17 اگست کوایسٹونیا میں منعقد ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے ایسٹونیا میں منعقدہ عالمی گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں اعلی کاردگرکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ایرانی پہلوانوں محمد ناقوسی اورعلی اکبر یوسفی نے بالترتیب 77 اور 130 کلوگرام کی کیٹگیری میں فائنل مرحلے میں روس اور امریکہ کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوانوں پوریا دادمرز اور شاہین بداغی نے بھی بالترتیب 55 اور 63 کلوگرام کی کیٹیگری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کانسی کے تغمے جیت لیے۔

یاد رہے کہ عالمی کریگو رومن کشتی  کےمقابلے 16 اور 17 اگست کوایسٹونیا میں منعقد ہوئے۔

ٹیگس