Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایشیائی ووشو مقابلوں میں ایران کے 6 تمغے

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے برونائی میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں کے چوتھے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 مختلف تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نےبرونائی میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں کے چوتھے دن اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 تمغے جیت لئے۔ ایرانی کھلاڑیوں قرنی ابراہیمی، مہراسا عبدالہی، آیدا حیدری، "یاسمن باقر زادہ، علی ظفری اور سید مہدی رضوی نے مختلف کیٹیگریز میں بالترتیب ایک طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں نے اب تک مجموعی طور پر 5 طلائی، 4 چاندی اور 9 کانسی کے تمغے جیت لئے۔

واضح رہے کہ دسویں ایشیائی مقابلوں میں 20 ممالک سے آئے ہوئے 400 کھلاڑی شریک ہیں۔

ٹیگس