شام کے قنطیرہ میں تاریخی ہسپتال اسرائیلی حملے میں تباہ
Jan ۰۷, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
شامی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے جو صوبہ قنیطرہ میں اپنے ناجائز قبضے کے دائرہ میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، شہر قنیطرہ کے ایک تاریخی ہسپتال کو مسمار کردیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: "جولان" نام کے ہسپتال پر بلڈوزر چلا کر اسے تباہ کردیا گیا ہے۔
ادھر صوبہ قنیطرہ کے الرافض ٹاؤن پر بھی غاصب اسرائیلی فوجیوں کے دھاوے کی خبریں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجی ان دراندازیوں کے دوران مقامی باشندوں کو گرفتار اور غیرقانونی چیک پوائنٹ بھی قائم کرتے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ دمشق میں براجمان حکومت نے مکمل طور پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel