ایران نے ٹیکوانڈو کا عالمی کپ جیت لیا
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
ایران کی ٹیکوانڈو کی ٹیم نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر چین میں ٹیکوانڈو کا عالمی کپ جیت لیا ہے۔
چین کے شہر ووشی میں ٹیکوانڈو دوہزار انیس کے عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی نمائندگی کرنے والی اوپن اسلامک یونیورسٹی کی ٹیم نے اپنے سبھی حریفوں کو شکست دے کر یہ عالمی مقابلہ جیت لیا۔
ایران کی ٹیکوانڈو کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں قزاقستان ، جنوبی کوریا اور چین کی ٹیموں کو شکست دی۔ جنوبی کوریانے ٹیکوانڈو کے عالمی کپ میں دوسری اور روس و چین نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیکوانڈو کا یہ عالمی مقابلہ جمعہ تیئیس اگست کو شروع ہوا تھا جس میں دنیا کی دس ٹیموں نے شرکت کی تھی۔