Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران میں انڈر 14 ایشیائی ٹینس مقابلے

ایران، انڈر 14 ایشیائی ٹینس مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

ایشین ٹینس فیڈریشن کے اعلان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران 2020 کے انڈر 14 ایشیائی ٹینس مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

ایرانی ٹینس فیڈریشن کے سربراہ احمد نامنی نے اس خبر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 14 ایشیائی جونیئر ٹینس مقابلے 2020 میں مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں اور 2 ہفتوں کے لئے ایران میں منعقد ہوں گے۔

ٹیگس