Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون کراٹے باز نے ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا

ایران کی خاتوں کراٹے کی کھلاڑی نے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

آسٹریا میں منعقدہ کراٹے  کے مقابلوں میں خاتون ایرانی کھلاڑی حمیدہ عباس علی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔ وہ آج بروز اتوار فائنل مرحلے میں اپنی اطالوی حریف کی مد مقابل ہوں گی۔

حمیدہ عباس علی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹوکیو اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایران کے  کراٹے کھلاڑی بہمن عسگری نے بھی 2020 اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ حمیدہ عباس علی اس سے پہلے عالمی اور ایشیائی مقابلوں مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے سونے، چاندی اور کانسی کے متعدد تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

ٹیگس