Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑی فٹسال کی بہترین خاتون گول کیپر

ایرانی خاتون فٹسال کھلاڑی فرزانہ توسلی کو 2019 کی سب سے بہترین گول کیپر کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

فٹسال پلنٹ کی ویب سائٹ نے 2019 کی سب سے بہترین خاتون گول کیپر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیے گئے افراد کی فہرست شائع کی جس میں ایرانی خاتون گول کیپر فرزانہ توسلی کا نام بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں روس، اٹلی، اروگوے ، اسپین، پرتگال، جاپان، برزایل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون گول کیپرز کے نام شامل ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ایران کی خاتون ریفری گلارہ ناظمی کو 2019 کی سب سے بہترین ریفری کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

ٹیگس