شام میں ہمارا ایک بھی سپاہی نہیں: حزب اللہ لبنان
Jul ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے شام میں اپنے سپاہیوں کی موجودگی کی تردید کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ادارہ اطلاعات نے باضابطہ بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام میں اس تنظیم کے سپاہیوں کی موجودگی کے تمام دعووں اور الزامات کو مسترد کیا جاتا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے الزامات کا اصل مقصد حزب اللہ کی شبیہ کو بگاڑنا اور صیہونی و امریکی منصوبے کو آگے بڑھانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام پر قابض ٹولے نے حزب اللہ سے وابستہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی' کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے پر خاموشی اختیار کرنے والی شام کی عبوری حکومت، کئی بار اس طرح کے دعوے کرچکی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس