Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • ایرانی ٹیم ایشیائی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر

ایرانی فٹبال ٹیم پرسپولیس ایشیائی مقابلے میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد علاقائی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

 فوٹی رینکنگ نامی ویب سائٹ کی جاری کردہ تازہ درجہ بندی کے مطابق جاپان کی کاشیما آنتلرز  پہلے اور ایران کی پرسپولیس ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ تازہ درجہ بندی میں سعودی عرب کی الہلال اور قطر کی الدحیل تیسرے اور چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔
ایران کی فٹبال ٹیم پرسپولیس ایشیائی فٹبال لیگ کے مقابلوں میں دس پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں داخل ہوئی تھی۔ بعد ازاں پرسپولیس کے کھلاڑیوں نے، قطر کی السد ٹیم کو شکست دی اور ایشیا مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ایران کی پرسپولیس ٹیم ایشیائی مقابلوں کے کوارٹر فائل میں آج آذربائیجان کی ٹیم پاختاکور کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹیگس