Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکا: مختلف ریاستوں میں امریکی مسلمانوں پر حملوں کی وارداتوں میں اضافہ
    امریکا: مختلف ریاستوں میں امریکی مسلمانوں پر حملوں کی وارداتوں میں اضافہ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں امریکی مسلمانوں پر حملوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے-

العربی الجدید نیوزویب سائٹ نے خبردی ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے اسلامی مراکز، مساجد اور انجمنوں کے دفاترپر دائیں بازو کے کارکنوں اور انتہا پسندوں و نسل پرستوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں جبکہ خود مسلمانوں پر بھی امریکا کی مختلف ریاستوں میں پبلک مقامات اور تفریحی جگہوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے -

ریاست فیلا ڈیلفیا میں امریکن عرب انجمن کے سربراہ مروان کریدیہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ مسلمانوں اورعربوں کے خلاف نسل پرستوں اور دائیں بازو کے افراد کے حملوں کی وجہ سے اب امریکا کے بہت سے مسلمان اور عرب ن‍ژاد شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں -

واضح رہے کہ پیرس اور سن برنارڈینو کے دہشت گردانہ حملوں اور امریکا میں ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے دشمنانہ بیانات کے بعد امریکا میں مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے -

ٹیگس