پاکستان، تاجکستان کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کی راہ ہموار
پاکستان اور تجکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پانے کا قوی امکانات موجود ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) دونوں ممالک کے درمیان تجارتی آزادی اور علاقائی معاشی انضمام کو فروغ دے گا۔ انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ آئندہ برسوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جس میں کاروباری برادریاں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
سفیر نے حلال گوشت کے شعبے میں بڑے مواقع کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تاجکستان کو 1,43,000 ٹن حلال گوشت (مالیت 14.5 ملین ڈالر) برآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے مؤثر مارکیٹنگ اور ٹریول ایجنٹس کے کردار پر زور دیا، جس سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے تاجکستان کی 8 فیصد سالانہ جی ڈی پی نمو کو تیز رفتار ترقی کی علامت قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان ایمان، تاریخ، ثقافت اور ادب میں گہری مماثلت کو اجاگر کیا۔ سفیر نے یاد دلایا کہ پاکستان تاجکستان کی آزادی تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے اور دونوں ممالک مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ تعلیمی و علمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔