ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، عباس عراقچی کا یمن کی ارضی سالمیت کے احترام پر زور
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی یمن کی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے اس کی ارضی سالمیت کے احترام اور روڈ میپ کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سید عباس عراقچی نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی اور عالمی برادری، بالخصوص جنگ بندی کے ضامن ملکوں، پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کے خلاف اس غاصب حکومت کی جارحیت اور جرائم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سعودی وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان اتفاق رائے اور تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت اور غاصب صیہونی حکومت کے مواخذہ کی ضرورت پر زور دیا۔