Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • سیٹلائٹ سسٹم کی ترقی میں دوست ممالک کا تعاون برقرار رہے گا: وزیرِ مواصلات

وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ہم خیال ممالک کے تعاون سے خلائی شعبے کی ترقی اور سیٹلائٹ سسٹم کی لانچنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ستار ہاشمی نے یہ بات 3 جدید ایرانی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے بتایا کہ تینوں سیٹلائٹ کو زمین  کے مدار میں500 کلو میٹر کی بلندی پر بیک وقت کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا اور مستقبل میں اس حوالے سے مزید اچھی خـبریں سننے کو ملیں گی۔

آج کے سیٹلائٹ لانچوں کی کامیابیوں کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ  سیٹلائٹ زمین کی سطح کی پیمائش اور تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پانی کے انتظام، سمارٹ زراعت، زمین کے دھنسنے اور حد بندی جیسے معاملات میں بطور آپریشنل سیٹلائٹ استعمال ہوں گے۔  

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خلائی صنعت کے تزویراتی اور عملی محوروں کے بارے میں، وزیر مواصلات نے کہا کہ  ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹس کے شعبے میں، ناہید 2 اور ناہید 3 اعلیٰ درستگی کے ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن اور سینسنگ خدمات فراہم کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ان منصوبوں کا مقصد دیہات اور دور دراز علاقوں کے لیے بنیادی مواصلاتی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے تاکہ سیٹلائٹ کی صلاحیت کو مواصلاتی خدمات کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ٹیگس