May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی کابینہ میں کشیدگی، وزیر جنگ مستعفی

صیہونی حکومت کی کابینہ میں عرصے سے جاری کشیدگی کے نتیجے میں وزیر جنگ موشہ یعلون نے استعفا دے دیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشہ یعلون اور وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے درمیان ایک عرصے سے تلوار کھنچی ہوئی تھی جو موشہ یعلون کے استعفے پر منتج ہوئی ہے-

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ موشہ یعلون نے نتنیاہو پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعے کو اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

اس سے پہلے موشہ یعلون اور نتنیاہو کے درمیان شدید اختلافات کے پیش نظر کہا جارہا تھا کہ کسی بھی وقت یعلون کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔

موشہ یعلون نے فیس بک کے پیج پر لکھا ہے کہ انہوں نے نتنیاہو پر واضح کر دیا تھا کہ بہت سے معاملات پر ان کے طرز عمل سے وہ راضی نہیں ہیں اور ان پر عدم اعتماد کی وجہ سے وہ کابینہ اور پارلیمنٹ دونوں کی رکنیت سے استعفادےدیں گے۔

ٹیگس