Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے

فرانسیسی عوام نے اپنے ملک کی پولیس کے نسل پرستانہ رویے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی عوام نے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں فرانسیسی پولیس کے تشدد آمیزرویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے فرانس کے بائیس سالہ سیاہ فام نوجوان شہری پر تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی اور انھیں سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف نعرے لگائے۔ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے سیاہ فام فرانسیسی شہری کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فرانس کی پولیس نے دو فروری کو پیرس کے شمالی مضافاتی علاقے اولنہ سو بوآ میں ایک بائیس سالہ سیاہ فام نوجوان شہری کو گرفتار کرتے وقت سخت ایذارسانی کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد سے فرانس کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

فرانس کے صدر اولینڈ نے بھی چند روزقبل اسپتال میں، پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے اس سیاہ فام شہری کی عیادت کی۔

ٹیگس