ایران طاقتورترین ملک ہے؛ اسرائیل کا اعتراف
Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
اسرائیل کے بد نام زمانہ خفیہ ادارے موساد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے عبری زبان سائٹ " کان" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے بد نام زمانہ خفیہ ادارے " موساد " کے سربراہ یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے گذشتہ ہفتہ امریکی حکام کے ساتھ ایک خفیہ اجلاس میں یہ دعوی کیا تھا کہ ایران کی طاقت خطے میں روز بروز بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے امریکی حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ لہذا امریکہ کو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنا چاہیے۔