Jul ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ترکی میں 2 سال بعد ہنگامی حالت ختم

ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان نے ناکام بغاوت کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے ک آئینی اصلاحات اور صدارتی نظام کے بعد ایمر جنسی ختم کی گئی۔

ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد سخت قوانین کےاطلاق کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حکومت کو سرکاری ملازمین کی برطرفی کا اختیار دیا جائےگا، کسی کو بھی عدالتی منظوری کے بغیرحراست میں رکھا جاسکے گا۔ مشکوک افراد کی نقل وحرکت روکنےکا حق گورنرز کو ملے گا۔

اپوزیشن نے نئے قوانین کی مخالفت کی ہے جبکہ مسودہ اگلے ہفتےاسمبلی میں پیش ہوگا۔

ہنگامی حالت میں1 لاکھ 30 ہزار افراد برطرف کیے گئے تھے۔

ٹیگس