Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے عوام امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باجود ایران کے عوام امریکی دباؤ کا متحد ہوکر مقابلے کر رہے ہیں۔

ویانا میں آسٹریا کے دانشوروں اور اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ دوستانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا کہ ایران کے عوام اندرونی وسائل، دوست ملکوں کے تعاون اور یورپی میکنیزم کے ذریعے امریکی پابندیوں پر غلبہ پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اس اجلاس میں آسٹریا کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ، وزیردفاع، اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی اور عالمی معاملات پر ریسرچ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک تھے۔ڈاکٹر کمال خرازی نے اس موقع پر شام ، عراق اور  یمن کی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ایران یورپ تعلقات نیز ایرانی معیشت پر امریکی پابندیوں کے اثرات اور ان کے مقابلے کے لیے حکومت کے طریقہ کار بارے میں حاضرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

ٹیگس