Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے تحفظ پر ایرانی کردار کی قدردانی

حکومت چین کی ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ جوہری معاہدے کے دوسرے اراکین بھی طویل مدتی منصوبہ بندی کی روشنی میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور نفاذ کا عمل جاری رکھیں گے۔

حکومت چین کی ترجمان ہوا چھن اینگ نےایک پریس کانفرنس کے دوران عالمی جوہری ادارے کی تازہ رپورٹ کے پس منظرمیں جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے پرایران کی کوششوں کو سراہا ہے۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ پر خصوصی توجہ دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں جوہری معاہدے کے نفاذ سے لے کر اب تک یہ مسلسل تیرہویں بار ہے جو ایٹمی ایجنسی کے سیکریٹری جنرل نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اپنے غیر جانبدارانہ رویے اور جواز کے مطابق ایران جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

ہوا چھن اینگ نے کہا ہے کہ حکومت چین اسی رویے کاخیرمقدم کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی کوششوں کو سراہتی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی تیرہویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کی۔

ٹیگس