Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ترکی میں 5 لاکھ افراد زیر حراست

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں 2016 میں ناکام فوجی کودتا کے بعد سے اب تک 5 لاکھ افراد کو گرفتار اور نوکریوں سے نکل دیا گیا ہے۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلوکا کہنا ہے کہ ترکی میں 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 5 لاکھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ 30 ہزار افراد اس وقت ترکی کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

 ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں حکومتی اہلکار، سکیورٹی اہلکار اور عدلیہ سے منسلک بعض افراد شامل ہیں۔ ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ 39 ہزار افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے جن میں 5 ہزار افراد کا تعلق وزارت داخلہ سے ہے۔

 ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ فتح اللہ گولن کی تنظیم دہشت گرد تنظیم ہے جسے سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

 

ٹیگس