نتین یاہو نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے امریکہ اور یورپ سے گڑگڑانا شروع کردیا : ذرائع
تل ابیب میں نیتن یاہو سمیت صیہونی حکومت کے دیگر اعلی حکام کی گرفتاری کے امکان کی تشویش بڑھ گئی ہے
سحرنیوز/ دنیا: صیہونی میڈيا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت کی جانب سے تل ابیب کے حکام کی گرفتاری کے سلسلے میں تشویش بڑھنے کے بعد صیہونی وزیر اعظم نے خود کو اور دیگر حکام کو گرفتاری سے بچانے کے لئے امریکہ اور یورپ سے گڑگڑانا شروع کردیا ہے- صیہونی میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عالمی عدالت انصاف، امریکہ کی ہری جھنڈی کے بغیر گرفتاری کا حکم صادر نہیں کرے گی اور اسی بنا پر نیتن یاہو نے امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے مدد مانگي ہے-
صیہونی میڈیا نے اس سے پہلے بھی اس سلسلے میں رپورٹ دی تھی کہ نیتن یاہو نے عالمی عدالت کی جانب سے اپنی گرفتاری کا حکم رکوانے کے لئے برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے کچھ کرنے کی درخواست کی تھی۔ صیہونی حکومت کو تشویش ہے کہ آئندہ مہینے کے آخر تک عالمی عدالت ، نیتن یاہو اور اسرائیل کے بعض سیاسی و سیکورٹی حکام کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرسکتی ہے۔ نیتن یاہو ان افراد میں سے ہيں جن کی گرفتاری کا وارنٹ عالمی عدالت جاری کرسکتی ہے۔